6 جولائی، 2024، 7:47 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85530905
T T
0 Persons

لیبلز

مسعود پزشکیان ایران کے نویں صدر منتخب ہوگئے ۔

تہران – ارنا – مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی الیشکن کے دوسرے مرحلے میں اکثریت حاصل کرکے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے انتخابی کمیشن کے ترجمان محسن اسلامی نے اب سے تھوڑی دیر قبل صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتیجے کا اعلان کردیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق مسعودی پزشکیان اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ایران کے انتخابی کمیشن کے ترجمان کے مطابق صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر تین کروڑ پانچ لاکھ تیس ہزار ایک سو ستاون ووٹ پڑے جن میں سے مسعود پزشکیان کو ایک کروڑ  ترسٹھ لاکھ چوراسی ہزار چار سو تین ووٹ اور سعید جلیلی کو ایک کروڑپینتس لاکھ اڑتیس ہزار ایک سو اناسی ووٹ ملے۔  اس طرح مسعودی پزشکیان صدر منتخب ہوگئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مجموعی ٹرن آؤٹ 49 اعشاریہ 8 فیصد رہا۔

پولنگ  جمعہ 5 جولائی رات بارہ بجے تک جاری رہی  اور ووٹنگ ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ۔

پہلا نتیجہ 2 بجکر 35منٹ پر آیا جس میں اس وقت تک گنے جانے والے پچیس لاکھ سینتالیس ہزار تین سو اکیاسی ووٹوں میں سے مسعود  پزشیکان کو 12 لاکھ 63 ہزار 874  اور سعید جلیلی کو 12 لاکھ 44 ہزار 640  ووٹ ملے تھے۔

 دوسرا نتیجہ تین بجر چھے منٹ پر آیا جس میں اس وقت تک گنے جانے والے 58 لاکھ 19 ہزار  911  ووٹوں میں سے مسعود  پزشکیان کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 29 لاکھ 4 ہزار 227 اور سعید جلیلی کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 28 لاکھ 15 ہزار 566 تھی۔

تیسرا نتیجہ 3  بجکر36 منٹ پر اعلان کیا گیا جس میں اس وقت تک گنے جانے والے کل 96 لاکھ 99 ہزار 843 ووٹوں میں سے مسعود پزشکیان کو 49 لاکھ 96 ہزار364 اور سعودی جلیلی کو 45 لاکھ 26 ہزار960 ملے تھے۔

‏چوتھا نتیجہ 4 بجکر 8 منٹ پر آیا جس میں اس وقت تک گنے جانے والے کل  ایک کروڑ35 لاکھ   50 ہزآر 280 ووٹوں میں سے مسعود پزشکیان کو 69 لاکھ 39 ہزار 955 اور سعید جلیلی کو 63 لاکھ 59 ہزار 99 ووٹ ملے تھے۔

 اس کے بعد 4 بجکر 34 منٹ پر پانچویں نتیجے کا اعلان کیا گیا جس میں اس وقت تک گنے جانے والے ایک کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار  660 ووٹوں میں سے مسعود پزشکیان کو 86 لاکھ   94 ہزار 734 اور سعیدی جلیلی کو 75 لاکھ 35 ہزار 557 ووٹ ملے تھے۔

پھر 5بجکر 5 منٹ پر چھٹا نتیجہ آیا جس میں اس وقت تک گنے جانے والے کل 2 کروڑ  61 لاکھ 1 ہزار 972 ووٹوں میں سے مسعود پزشکیان کو 1 کروڑ 11لاکھ 20 ہزار 924 اور سعید جلیلی کو 99 لاکھ  7 ہزار 993 ووٹ ملے تھے۔

اس کے بعد 5 بجکر 35 منٹ پر ساتویں نتیجے کا اعلان کیا گیا جس میں اس وقت تک گنے جانے والے کل 2 کروڑ364 لاکھ 46 ہزار 138 ووٹوں میں سے مسعود پزشکیان کو 1 کروڑ27 لاکھ  4 ہزار 910 اور سعید جلیلی کو 1 کروڑ4 لاکھ  74 ہزار238 ملے تھے۔

 6 بجکر 50 منٹ پر  چودھویں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے حتمی نتیجے کا اعلان کیا گیا جس میں بتایا گیا  کہ مسعودی پزشکیان ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .